دورہ زمبابوے کیلئے ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ شروع

11:48 AM, 10 Apr, 2021

شازیہ بشیر

لاہور (پبلک نیوز) قومی ٹیم کا دورہ زمبابوے کے حوالے سے ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی کیمپ میں شریک ہوں گے۔ چھ اضافی کھلاڑی بھی کیمپ میں شریک ہیں۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کیمپ 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ اسکواڈ 21 اپریل کو زمبابوے روانہ ہو گا۔

مزیدخبریں