سابق قومی کرکٹر سلمان بٹ کو سائبر مافیا بلیک میل کرنے لگا

12:13 PM, 10 Apr, 2021

شازیہ بشیر

ویب ڈیسک: پاکستان سابق قومی کرکٹر اور کپتان سلمان بٹ نے جعلی تصاویر کے ذریعہ بلیک میل کرنے والوں کے خلاف سائبر کرائم سے رجوع کر لیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر سلمان بٹ نے اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک ٹویٹ پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے اس حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ سائبر مافیا میرے پیچھے پڑ چکا ہے۔ میری جعلی تصاویر کے ذریعہ بلیک میل کر رہے ہیں۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ میری ایسی تصاویر جن کو میں اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتا رہا، ان کو غلط طریقہ سے استعمال کرتے ہوئے مجھے بلیک میل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جعلی چیٹ اور فحش مواد کے ساتھ میری تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن کو ہٹانے کے لیے 900 ڈالر مانگے جا رہے ہیں۔

سلمان بٹ کے مطابق اگر وہ رقم نہیں بھجوائیں گے تو بلیک میلر ان کو پوری دنیا میں بدنام کرے گا۔ انھوں نے اس حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے رابطہ کر لیا ہے۔

مزیدخبریں