مولانا اور اچکزئی کا عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنیکا فیصلہ

12:13 PM, 10 Apr, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل لرحمان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ، عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ۔

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت بارے دریافت کیا۔ دونوں راہنماؤں نے موجودہ ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں راہنماؤں نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں موجودہ فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی اس امر پر بھی متفق ہوئے کہ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم عید کے بعد بھرپور حکمت عملی سے میدان عمل میں نکلیں گے۔

مزیدخبریں