خیبر پختونخوا میں کورونا سے میجر ڈاکٹر جاوید اقبال شہید
01:15 PM, 10 Apr, 2021
بنوں (پبلک نیوز) خیبر پختونخوا میں کرونا سے ایک اور ڈاکٹر شہید ہو گئے ہیں۔ میجر ڈاکٹر جاوید اقبال کی شہادت کے ساتھ کل تعداد 56 ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق میجر ڈاکٹرجاویداقبال ڈینٹل سرجن سی ایم ایچ ہسپتال بنوں میں تعینات تھے۔ وہ کرونا کا شکار ہو کر سی ایم ایچ ہسپتال لاہور میں گزشتہ 2ہفتوں سے وینٹیلٹر پر تھے۔ پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق میجر ڈاکٹر جاوید اقبال آج صبح خالق خقیقی سے جا ملے۔ میت ان کے آبائی گاوں مٹہ سوات منتقل کی جارہی ہے جہاں پر ان کی نماز جناز ادا کی جائے گی۔