”ڈسکہ میں آج شام یا رات بارش کا امکان نہیں ہے“
01:30 PM, 10 Apr, 2021
پبلک نیوز: ڈسکہ میں آج ضمنی الیکشن کے لیے دن بھر پولنگ کا عمل جاری رہا۔ ڈسکہ میں موسم کی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے اہم معلومات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈسکہ میں آج شام یا رات بارش کا امکان نہیں ہے۔ ڈسکہ میں ہواؤں کے حوالے سے بھی دقت نہیں یا پریشانی کی پیش گوئی نہیں ہے بلکہ اطراف تک میں ہوائیں معمول کے مطابق چلنے کا امکان ہے۔موسمیات کے محکمہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ڈسکہ میں مطلع بالکل صاف رہے گا۔ یہی نہیں بلکہ اتوار کو بھی کڑکتی دھوپ ہو گی۔