تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

10:58 AM, 10 Apr, 2022

احمد علی
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کر دیا ہے. فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد ہوئے تو اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہو جائیںگے. سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر ہمارے اعتراضات نہیں مانے جاتے تو کل ہی قومی اسمبلی سے استعفے دے دیں گے، نئے انتخابات کے سواکوئی حل نہیں. ان کا کہنا تھ کہ عمران خان کی قیادت میں ہم نے ایک بڑی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ، ہم نے عمران خان کو کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں، پارلیمانی پارٹی کے زیادہ تر ارکان نے پہلے ہی استعفےعمران خان کو دے چکے ہیں. شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم چوروں کیساتھ نہیں بیٹھ سکتے، ہم تمام ارکان قومی اسمبلی استعفے دیں گے. واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد 174 ووٹوں سے منظور کر لی تھی جس کے بعد عمران خان وزیراعظم کے عہدے پر فائز نہیں رہے۔نتیجے کا اعلان پریذائیڈنگ افسر سردار ایاز صادق نے کیا جنہوں نے اسد قیصر کی طرف سے سپیکر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد اجلاس کی صدارت کی۔ قومی اسمبلی اب نئے قائد ایوان کا انتخاب کرے گی۔
مزیدخبریں