بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتہ آغاز ہے

11:32 AM, 10 Apr, 2022

احمد علی
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی اقتدار کی ایک بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتہ آغاز ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں سابق وزیر اعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لکھا کہ ' یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدار کی ایک بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتہ آغاز ہے۔' عمران خان نے کہا کہ ' ہمیشہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔'
مزیدخبریں