قائد ایوان کیلئے شاہ محمود اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور
01:06 PM, 10 Apr, 2022
اسلام آباد: : قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شاہ محمود قریشی اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قائد ایوان کیلئے متحدہ اپوزیشن اور پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ شہباز شریف پر بابر اعوان کے اعتراضات مسترد کر دیے گئے ہیں، ن لیگ نے شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھانے کے دوران اسپیکر چیمبر میں لیگی رہنما احسن اقبال کی بابر اعوان اور شاہ محمود قریشی کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔ خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل بابر اعوان نے اعتراض کیا تھا کہ شہباز شریف کرپشن مقدمات میں ضمانت پر رہا ہیں، ان کی نامزدگی پر اعتراض 100 فی صد درست اور قانونی ہے۔