سینئر اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے
10:51 AM, 10 Apr, 2023
پاکستان کے سینئر اداکار طارق جمیل پراچہ انتقال کرگئے ہیں ۔ اداکار طارق جمیل پراچہ نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی تھے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنر کے طور پر کیا تھا مگر وہ ایک بہترین پروڈیوسر کے طور پر جانے گئے ، طارق جمیل نے پہلا ڈرامہ 'آنچ' بنایا تھا جس کو کافی مقبولیت ملی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور خوب داد سمیٹی ، ان کے مشہور ڈراموں میں پیار نام کا دیا، اڑان ، محبت چھوڑ دی میں نے ، دل مومن اور سات پردوں میں، شامل ہیں ۔ سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا بھی کی ۔