امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل کی عید خریداری کیلئے جامع کلاتھ آمد

03:27 PM, 10 Apr, 2024

پبلک نیوز: امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل عید کی خریداری کے لیے کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ پہنچ گئے۔ 

تفصیلا ت کے مطابق امریکی قونصل جنرل نے اپنے اور فیملی کے لیے جوتے، کپڑے، جیولری اور اہلیہ کے لیے کنگن بھی خریدے۔

امریکی قونصلیٹ کی ترجمان ہیدر مرفی نے کہا ہے کہ کراچی نے ثابت کیا کہ وہ رونقوں کا شہر ہے،یہ ان کی پہلی میٹھی عید ہے اور انہیں کراچی میں عید کی رونق دیکھ کر بہت مزہ آرہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بازار میں آکر ان کا دل چاہ رہا ہے کہ سب کچھ خرید لیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

مزیدخبریں