عید الفطر رمضان کےمہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کا صلہ ہے،علی امین گنڈا پور

05:27 PM, 10 Apr, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عیدالفطر رمضان کے مہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کا صلہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ عیدالفطر ملت اسلامیہ کی اجتماعیت اور یگانگت کا مظہر ہے، آج بحیثیت قوم اور ملت ہمیں اجتماعیت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملکی سرحدوں پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو عید کی خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مزیدخبریں