پبلک نیوز: شہید سپاہی مُزّمِل شُجاع کے لواحقین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اللّٰہ کی رضا میں راضی ہوں میرے چاروں بیٹے بھی شہید ہو جائیں تو خوشی محسوس ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق شہید سپاہی مُزّمِل شُجاع کے لواحقین نے اظہار خیال کیا ہے۔شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ پیچھلے سال عید پر میرا بیٹا میرے ساتھ تھا اس سال بیٹے کے بغیر عید منانا مشکل ہے،اسکی کمی بہت محسوس ہو رہی ہے۔
شہید کے والد کا کہنا ہے کہ میں اللّٰہ کی رضا میں راضی ہوں میرے چاروں بیٹے بھی شہید ہو جائیں تو خوشی محسوس ہو گی۔
شہید کے بہن بھائیوں کا کہنا ہے کے پیچھلی عید اچھی تھی اس بار کوئی خوشی نہیں۔ اللّٰہ پاک بھائی کی شہادت قبول کریں۔