نور مقدم کیس: ’ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے‘

07:07 AM, 10 Aug, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ نور مقدم کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، تمام ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں شامل. وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتا یا کہ نورمقدم کیس میں ملوث تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں ،کسی کو بیرون ملک نہیں جانے دیا جائے گا. وفاقی وزیرداخلہ نے کہا دشمن کا ایجنڈا ہے کہ ملک کو اندر سے کمزور کیاجائے، بھارت،اسرائیلی اور این ڈی ایس پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں.خطے کے امن و امان کی صورتحال کو نقصان پہنچانے کی کوشش جاری ہے،بھارت نے جو الزامات کیےاس کی تردید کرتے ہیں.

وزیرداخلہ نے مزید کہا تمام جعلی شناختی کارڈختم کر رہے ہیں،جعلی شناختی کارڈ بنانے والے افسران کےخلاف کارروائی کریں گے،نورمقدم کیس میں تمام افرادکے نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیاہے،داسومعاملے میں پاکستان سکیورٹی ایجنسیزنے کام مکمل کر لیا ہے،پاکستان نے70ہزار لوگوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے،پاکستان کےافغانستان سمیت تمام بارڈر بند ہیں،افغانستان کی سیاست سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے.

مزیدخبریں