پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 10 اگست 2021
07:41 AM, 10 Aug, 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس نے مزید 86 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 4 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 884 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 84 فی صد رہی، 84 ہزار 427 مریض زیرعلاج ، 4 ہزار 530 کی حالت تشویشناک ہے این سی او سی نے کورونا ویکسین کے بغیر ٹرین کے سفر پر پابندی عائد کردی،یکم اکتوبر سے صرف ویکسی نیشن کے حامل افراد ٹرین کا سفر کر سکیں گے،سنگل ڈوز لازمی قرار،محکمہ داخلہ سندھ نے بھی ترمیمی نوٹیفکیشن کردیا،شادی کی تقریبات میں شرکت اور ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے والے افراد کو ویکسی نیشن کارڈ یا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے،وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کراچی سرکلر ریلوے کی پیش رفت پر بریف کریں گے محرم الحرام کا آغاز ہو گیا،یوم عاشور 19 اگست کو ہو گا، ملک بھر میں محافل کا انعقاد، علمائے اکرام واقعہ کربلا اور فلسفہ شہادت کے فضائل بیان کریں گے، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ ہو چکا، ان کے پاس 2 ہی آپشن ہیں، اپیل کریں یا سیاسی پناہ لیں،شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لیڈر وہی ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور مرتا ہے، کہا بھارت ،اسرائیل اور این ڈی ایس خطےکےامن سےکھیل رہے ہیں،پاکستان میں بدامنی نہیں پھیلانےدیں گے،سی پیک منصوبوں پرکام جاری رہےگا