میچ کے دوران بچہ گراؤنڈ میں بھاگ گیا تو ماں نے کیا کیا ؟

10:56 AM, 10 Aug, 2021

اویس
سنسناٹی (ویب ڈیسک ) امریکہ میں فٹ بال میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دو سالہ بچہ بھاگتا ہوا گراؤنڈ میں داخل ہو گیا ، شاید وہ بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح کھیل میں شامل ہونا چاہتا تھا مگر اس کی ماں نے اس کا خواب پورا نہ ہونے دیا اور بھاگتی ہوئی آئی اور اپنے بیٹے کو لیکر گراؤنڈ سے باہر نکل گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی خاتون اپنے بچے کے ساتھ اورلینڈو سٹی ایف سی اور ایف سی سنسناٹی کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ دیکھنے کیلئے پہنچیں، مارگن ٹکر اپنے بیٹے زیڈک کے ساتھ میچ دیکھنے میں مگن تھیں ان کا دھیان ایک لمحے کیلئے ہٹا اور ننھے زیڈک نے موقع غنیمت جان کر گراؤنڈ میں انٹری مار دی۔ https://twitter.com/GeoffONeil/status/1424425739084988422 یہ کھیل کا سترہواں منٹ چل رہا تھا جب ہزاروں شائقین فٹ بال حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ دو سالہ زیڈک بھاگتا ہوا گراونڈ میں داخل ہوا ہے اور اب اس کا ارادہ شاید گول کرنے کا ہے مگر اس کی ماں نے اس سے بھی زیادہ پھرتی دکھائی، ابھی ننھا زیڈک گرائونڈ میں زیادہ دور نہیں پہنچا تھا کہ مورگن بھاگتی ہوئی آئی اور اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر واپس گراؤنڈ سے باہر چلی گئی۔ ہاں اس کوشش میں مورگن بھی سلپ ہو کر گر پڑی۔
مزیدخبریں