نقل مافیہ کا راج، گیارہویں کلاس کا کمیسٹری کا پرچہ قبل از قت آؤٹ
02:22 PM, 10 Aug, 2021
نوابشاہ ( پبلک نیوز) نقل مافیہ کا راج برقرار، آج ہونے والا گیارہویں کلاس کا کمیسٹری کا پرچہ قبل از قت آؤٹ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہید بے نظیرآباد بورڈ کے زیر اہتتمام آج ہونے والا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا۔ آج گیارہویں کلاس کا کمیسٹری کا پرچہ ہونا تھا جس قبل از قت آؤٹ کر دیا گیا۔ کمیسٹری کا پرچہ مختلف واٹس گروپ کی ذینت بن گیا۔ واضح رہے کہ سندھ میں ہونے والے بورڈ امتحانات ہمیشہ سے متنازع رہے ہیں۔ رواں برس پرچے آؤٹ ہونے کی اطلاعات تواتر سے مل رہی ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تادیبی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں مگر نقل مافیا قابو سے باہر ہے۔