ڈرگ ٹیسٹ کے دوران 4 پولیس اہلکار شرابی نکلے، نوکریوں سے برخاست
02:47 PM, 10 Aug, 2021
چنیوٹ ( پبلک نیوز) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس کے احکامات پر پولیس اہلکاروں کے ڈرگ ٹیسٹ جاری ہیں۔ ٹیسٹ کرنے پر 4 پولیس اہلکار شرابی نکلے۔ چاروں کو نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منشیات کا استعمال کرنے والے شفقت نواز، ثناءاللہ، عرفان اور حنیف کانسٹیبل نوکریوں سے برخاست کر دیئے گئے۔ ضلع بھر کے تمام تھانوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ کی بدنامی کا باعث بنے والے اہلکاروں کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گاہ دوسری جانب دھابیجی کے قریب سالار گوٹھ میں روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 4 ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی۔