واٹس ایپ کی ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر میں تبدیلی

06:52 AM, 10 Aug, 2022

احمد علی
پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس نے اب میسج ڈیلیٹ کرنے کی مدت بڑھا دی ہے۔ اب آپ واٹس ایپ میں میسج ڈھائی دن تک ڈیلیٹ کرسکتے ہیں. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر غلطی سے بھیجے جانے والے میسیج کو دوسروں کی چیٹ ونڈو سے ڈیلیٹ کرنے کا فیچر تو کافی عرصے سے واٹس ایپ میں دستیاب ہے، مگر ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی اس فیچر میں ایک خامی یہ تھی کہ اگر بھیجے جانے والے میسج کو محدود وقت میں ڈیلیٹ نہ کیا جائے تو پھر وہ ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔ اب تک ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کے ذریعے کسی میسج کو 68 منٹ میں ڈیلیٹ کرنا ہوتا تھا ، لیکن اب کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے صارفین کے پاس زیادہ وقت ہوگا کیونکہ اب اس کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے اور نیا دورانیہ ہے 2 دن 12 گھنٹے۔ میٹا کی زیرملکیت ایپ نے یہ اعلان ایک ٹوئٹ کے ذریعے کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیچر اب تمام صارفین کو دستیاب ہے۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں اس کی آزمائش کئی ماہ سے ہورہی تھی اور اب جاکر اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس آپشن کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو واٹس ایپ اپ ڈیٹ کرنا ہوگا اگر خود نہیں ہوا ہوگا ۔ واضح رہے کہ 2017 میں واٹس ایپ نے اس فیچر کو متعارف کرایا تھا اور اس وقت میسج کو ڈیلیٹ کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔
مزیدخبریں