انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا

11:39 AM, 10 Aug, 2022

احمد علی
کراچی: ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر تیزی سے بحال ہو رہی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہوا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 91 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے کمی سے 219 روپے میں فروخت ہوا۔ ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے18 روپے 3 پیسے کم ہو چکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر پہنچ گیا تھا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی، ڈالر کی حقیقت میں بنیادی قدر 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ اب ادارے متحرک ہوئے جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 600 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا، تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 398 اعشاریہ چھے ایک پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 494 اعشاریہ آٹھ پانچ پر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران 19 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار 157 شیئرز کا لین دین ہوا، کاروبار میں صفر اعشاریہ نو پانچ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
مزیدخبریں