کولکتہ کےایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی، بھارتی میڈیا

11:51 AM, 10 Aug, 2023

احمد علی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کولکتہ کےایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ سے پہلے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کے دوران آگ لگ گئی، آگ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں لگی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کھلاڑیوں کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا، فائر برگیڈ نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا ہے، ایڈن گارڈنز میں ورلڈکپ کا سیمی فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈن گارڈنز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ شیڈول ہے،چند دن پہلے آئی سی سی حکام نے ایڈن گارڈنز کا دورہ بھی کیا تھا۔
مزیدخبریں