یوٹیوب میں بڑی تبدیلی،صارفین اب ہوم پیچ کو بلکل بلینک یا خالی رکھ سکتے ہیں
03:55 PM, 10 Aug, 2023
لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ویڈیوشیئرنگ اینڈ اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب میں ایک بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے جس کے ذریعے آپ ویڈیو شیئرنگ سروس کے ہوم پیج کو بالکل بلینک یا خالی رکھ سکتے ہیں۔ یوٹیوب کو جب بھی اوپن کیا جاتا ہے تو صارفین کو محتلف قسم کا مواد اپنے سامنے نظر آتا ہے، یہ مواد یوٹیوب صارف کے انٹریسٹ(دلچسپیوں) کو مدنظر رکھ کر تجویز کرتا ہے۔تاہم اب یوٹیوب نے اس میں بڑی تبدیلی کردی ہے جس کے ذریعے آپ ویڈیو شیئرنگ سروس کے ہوم پیج کو بالکل بلینک یا خالی رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یوٹیوب کو اوپن کرنے پر کمپنی آپ کو سجیشنز نہ دکھائے تو اب آپ اسے بدل سکتے ہیں ۔اس کے کیلئے آپ کو اپنی یوٹیوب واچ ہسٹری کو ٹرن آف کرنا ہوگا۔جس کے بعد یوٹیوب کی جانب سے کوئی ریکومینڈیشنز شو نہیں ہونگے اور آپ کا ہوم پیچ بلینک ہوجائے گا۔ یوٹیوب نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر آپ یوٹیوب واچ ہسٹری کو ٹرن آف کر دیتے ہیں اور پہلے کی واچ ہسٹری زیادہ نہیں ہوئی تو ویڈیو ریکومینڈیشنز میں مدد فراہم کرنے والے فیچرز بھی کام نہیں کریں گے۔ اس طرح آپ کا ہوم پیج بالکل مختلف نظر آئے گا کیونکہ وہ بالکل خالی ہوگا، بس سرچ بار اور بائیں جانب موجود مینیو ہی نظر آئے گا۔ کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ اس طرح صارفین کے لیے مواد سرچ کرنا آسان ہو جائے گا۔اس تبدیلی کو متعارف کرانے کا سلسلہ 9 اگست سے شروع ہوگیا ہے اور یہ بتدریج صارفین کو دستیاب ہوگی۔