قومی ائیر لائن کا جشن آزادی پر کرایوں میں کمی کا اعلان

06:00 PM, 10 Aug, 2023

احمد علی
کراچی : قومی ائیر لائن نے جشن آزادی پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز( پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 14 اگست کو ائیرلائن کے کرایوں میں 14 فیصد رعایت کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں جو 14 اگست کو سفر کے لیے مؤثر ہوں گے۔
مزیدخبریں