الیکشن کمیشن نے نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی

10:06 PM, 10 Aug, 2023

احمد علی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہو چکی ہے، نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی ٹرانسفر پوسٹنگ روک دی جائے۔ الیکشن کمیشن نے خط میں کہا ہے کہ جلد نگران وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل ہو جائےگی، علم میں آیا ہےکہ بڑے پیمانے پر وزارتوں اور ڈویژنز میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، نگران حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام سےگریز کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ نگران حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اورپالیسی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کی جاسکتی ہے۔
مزیدخبریں