بنگلہ دیش کے بعد اگلی باری بھارت کی؟

10:15 AM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کی سیاسی صورت حال میں بہت مماثلت ہے اور بھارت میں کسی بھی وقت لاوا پھٹ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی عوام نے غیر جمہوری قوتوں کو ناصرف مسترد کردیا بلکہ  جواں مردی کے ساتھ مقابلہ بھی کیا۔ 

طالبعلموں کی تحریک  شیخ حسینہ واجد کے 16 سالہ خوف پر مبنی اقتدار کے خاتمے کا باعث بنی ۔

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ اُلٹائےجانےکے بعد ہمسایہ ممالک باالخصوص بھارت میں تشویش پائی جارہی ہے۔

مودی سرکار اور حسینہ واجدکی سیاست میں انتہا درجے کی مماثلت پائی جاتی ہے۔

مودی کی بی جے پی اور حسینہ واجد کی عوامی لیگ سیاسی پارٹیوں کے لبادے میں غنڈاگردی  کی منظم تنظیمیں ہیں۔

بی جے پی بھی عوامی لیگ کی طرح معاشرتی تشدد، ناانصافی  اور انتقامی سیاست جیسے اوچھے ہتھکنڈے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتی ہے۔

بی جے پی اور عوامی لیگ نے بھارت اور بنگلہ دیش میں آزادئ اظہارِ رائے اور آزادئ صحافت  جیسے بنیادی اُصول سلب کر رکھے ہیں۔ 

موجودہ صورتِحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعدد بھارتی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھی بنگلہ دیش کی طرح عوام کے اندر لاوہ پک رہاہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔

حال ہی میں بھارت سے مختلف سیاسی لیڈروں کے  بیانات سامنے آئے ہیں ۔ سابق کانگریسی منسٹر سلمان خورشید نےخبردار کیا ہے کہ بھارت کسی بھی وقت بنگلہ دیش جیسی صورت حال سے دوچار ہوسکتا ہے۔

   جبکہ راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا کا کہنا ہے کہ جیسےشہریت ترمیمی قانون اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے خلاف شاہین باغ تحریک سامنے آئی، اسی طرح کی مزید حکومت مخالف تحریکیں اُٹھنے کا خدشہ ہے۔

 ششی تھرور نے قرار دیا ہے کہ بنگلہ دیش کے تجربے نے جو بڑا پیغام دیا ہے وہ ہے جمہوریت کی اہمیت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات، شفافیت، لوگوں کو نظام میں شامل کرنا اوراس بات کو یقینی بنانا کہ جمہوریت کے تمام ادارے منصفانہ طریقے سے کام کریں، مگر مودی حکومت میں ایساکچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملتا۔

یادرہے اس سے قبل کانگریس کے لیڈر راہُل گاندھی نےمتنبہ کیا تھا کہ ملک میں دنگےاور فسادات ہوں گے، وزیرِاعظم پر حملے ہوں گے۔

اس وقت مودی حکومت کو اپنی فسطایئت پر مبنی پالیسیوں پر غور کرنا چاہیئے اور بنگلہ دیش سے سبق حاصل کرنا چاہیئے۔

مزیدخبریں