ملک کے کن اضلاع میں بارش کا امکان؟ اہم پیشگوئی کردی گئی

10:19 AM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک:گرمی کی بڑھتی ہوئی لہر کی وجہ سے سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں مگر شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ہے، پنجاب میں لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اور دیگر شامل ہیں جہاں بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سےزیادہ بوکرہ میں 107 ملی میٹربارش ہوچکی ہے، چکلالہ پر90 اورسید پور پر 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں واسا کا عملہ ہائی الرٹ،جبکہ رین ایمرجنسی بدستورنافذ ہے،نکاسی آب کیلئے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات ہے۔

نالہ لئی کی مانیٹرنگ جاری ہے،ابھی تک پانی کی سطح معمول کےمطابق ہے،کٹاریاں پرپانی کی سطح 7 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 9 فٹ ہے،مزید بارش ہونے سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ ہے،کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

واسا راولپنڈی کا کہنا ہے کہ  کنٹونمنٹ بورڈ، سول ڈیفینس کے اہلکار نالہ لئی پر تعینات  ہیں جبکہ واسا راولپنڈی کی جانب سے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاپور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین،چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور لاہور،   سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد،چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے جبکہ  لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سر گو دھااور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام /رات کے دوران بہاولنگر، بہاولپور،ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجا ب میں کم از کم درجہ حرات مری میں 23 سینٹی گریڈ تک رہے گا  اور  پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بہاولپور میں 40 سینٹی گریڈ تک جائے گی۔

خیبر پختونخو ا/موسم صورتحال 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کاراج برقرار ہے اور خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چترال،دیر،کو ہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، بٹگرام،تورغر،بونیر،باجوڑ،مہمند،شمالی و جنونی وزیرستان میں تیز ہو اوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مردان،نوشہر ہ،پشاور،چارسدہ،صوابی،کو ہاٹ،کرک میں بھی بارش کا امکان ہے اور خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث طغیانی اور لینڈ سیلائڈنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں جبکہ گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 13ملی میڑ بارش ریکاڈ ہوئی اس کےعلاوہ غلانئی12،کاکول11،رسالپور3اور بونیر میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ شہر پشاو رکا زیادہ سے ذیاہ درجہ حرارت 34جبکہ کم سے کم درجہ حرارت29ڈگری سینی گریڈ ریکاڈ کیا گیا ہے۔

کراچی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سرمئی بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور  ٹھنڈی سمندری ہوا کے ساتھ موسم خوشگوار  ہوگیا ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے امکان ہے،کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،مغربی سمت سے 18 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے،کراچی کے  مختلف علاقوں میں بوندا باندی  جاری ہے جبکہ شاہراہ فیصل، ٹیپو سلطان روڈ پر بوندا باندی ہورہی ہے۔

این ڈی ایم اے

 نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ممکنہ گلوف (گلیشیئر کا پھٹنا) کے خطرے سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔

این ڈی ایم اے کے مطابق زیادہ درجہ حرارت اور موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 12 اگست تک گلوف کا خدشہ ہے، جو فلیش فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق گلوف کے واقعات دیر، سوات، کوہستان، استور، گلگت، سکردو اور ملحقہ علاقے میں رونما ہوسکتے ہیں، این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو اس سلسلہ میں پیشگی اقدامات کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔

مزیدخبریں