402 یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار

11:12 AM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک: محکمہ بلدیات پنجاب  نے 402 یونین کونسلز پر مشتمل لاہور کا نیا نقشہ تیار کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نقشے کے مطابق لاہور یوسیز کے اعتبار سے پاکستان کا سب سے بڑا شہر بن جائے گا۔   لاہور کا نیا نقشہ بلدیاتی ایکٹ 2024 کے مطابق بنایا گیا ہے،نقشے میں پانچ رنگوں کی لائنوں سے باؤنڈری وال کو نمایاں دکھایا گیا ہے۔ 8 سال بعد لاہور کے نئے نقشے میں 128نئی یونین کونسلز شامل کی گئی ہیں،نئے نقشے کے مطابق تحصیل سٹی 146 یونین کونسلز پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل شالیمار میں یونین کونسلز کی تعداد 147سے بڑھ کر 238 ہو جائے گی۔ تحصیل کینٹ میں یونین کونسلز 239 سے بڑھ کر  260، تحصیل ماڈل ٹاؤن 261 سے بڑھ کر 368 جبکہ تحصیل رائیونڈ میں 369سے بڑھ کر 402 ہو جائیں گی۔نقشے میں چیف آفس، رائیونڈ اور کاہنہ بھی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نئے نقشے کی منظوری دیں گی۔

مزیدخبریں