چینی کمپنی پنجاب میں سولرپینلز مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹ لگائے گی

12:34 PM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک: سولر پینلز کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔ پنجاب حکومت کا چینی کمپنی سے معاہدہ طے پاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت اور چین کی سولر انرجی کمپنی آئکو کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے کی رو سے چین کی کمپنی آئکو پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ کا پلانٹ لگائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا تصاویر لیک ۔۔۔عرفی جاوید نےاعتراف کرلیا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور آئکو کمپنی کے ساؤتھ پیسفک ریجن کے صدر مسٹر ایلیکس ہینگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چین کی کمپنی آئکو پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پہلا کارخانہ لگائے گی۔ متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں سولر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزیدخبریں