چیف جسٹس سمیت تمام اہم شخصیات مستعفی

01:31 PM, 10 Aug, 2024

 ویب ڈیسک: طلبہ کا احتجاج رنگ لے آیا اور چیف جسٹس آف بنگلہ دیش عبید الحسن نے  اپنے عہدے سےاستعفا دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  طلبا کی جانب سے سڑکوں پر رہنے کی دھمکی کےبعد چیف جسٹس آف بنگلہ دیش عبید الحسن کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، استعفے کے حوالے سے مشیر وزارت قانون کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔امید ہے کہ شام تک رسمی کارروائیاں مکمل کرلی جائیں گی۔

جسٹس عبیدالحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ اور میرے ساتھی ججز پر حملہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، چیف جسٹس کی رہائش گاہ پر حملہ کرکے سب کچھ لوٹ لیا گیا ، باقی ججز کی رہائش گاہیں بھی حملے کی زد میں آ سکتی ہیں۔ اور کئی ججوں کی عدالتوں کے باہر پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں۔ اس لیے تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

طلبا کے احتجاج پر ڈھاکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور 7 دیگر ارکان مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ طلبا نے وائس چانسلر اور دیگر کے استعفے کے لیے احتجاج کیا تھا۔

طلبا کی دھمکی :

خیال رہے کہ طلبہ سمیت سیکڑوں مظاہرین نے بنگلادیش کی سپریم کورٹ کا گھیراؤ کر کے چیف جسٹس کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا تھا ۔ صورتحال تیزی سے خراب ہونے پر چیف جسٹس کے سپریم کورٹ سے بھاگ جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں۔ 

  چیف جسٹس نے نئی بننے والی عبوری حکومت سے مشاورت کے بغیر فل کورٹ اجلاس بلایا تھا جس کے بعد مظاہرہ شروع ہوا تھا تاہم کشیدگی بڑھنے پر فل کورٹ میٹنگ کو اچانک ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ طلبہ مظاہرین نے یہ الزام لگایاتھا کہ عدالت کے ججز ایک سازش کا حصہ ہیں جو غم و غصے کو ہوا دے رہے ہیں۔

طلبہ مظاہرین کا مطالبہ کیا تھا؟ 

طلبہ مظاہرین ججز کے احتساب کا مطالبہ کر رہے تھے  اور سپریم کورٹ کو گھیرے میں لیے مظاہرین نے چیف جسٹس کو ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا تھا  کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور تمام ججوں کے استعفے تک سڑکوں پر رہیں گے جبکہ عبوری حکومت کا طلبا تحریک کو دبانے کے لیے دائر فوجداری مقدمات واپس لینے کا  بھی فیصلہ  کیا گیا تھا۔

جبکہ مشیروزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور ڈاکٹر آصف نذر نے اجلاس کے بعد اعلان  کیا تھا کہ اس کے علاوہ یکم جولائی سے 5 اگست کے درمیان دائر مقدمات 3 دن میں واپس لیے جائیں گے۔

بنگلہ دیشی مرکزی بینک کے گورنر بھی عہدے سے مستعفی

بنگلہ دیش کے مرکزی بینک کے گورنر نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے ہفتے کو کہا ہے کہ وہ بھی مظاہرین کی جانب سے الٹی میٹم کے بعد استعفیٰ دینے پر راضی ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش کے اخبار ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق گورنر بنگلہ دیش بینک عبدرؤف تعلق دار نے ’ذاتی وجوہات‘ کی بنیاد پر جمعے کو اپنا استعفیٰ وزارت خزانہ میں جمع کروایا تھا۔

مزیدخبریں