امریکا نے پاکستانی سفیر کی تعیناتی کے ایگریما کی منظوری دیدی

03:20 PM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تعیناتی کے ایگریما کی منظوری دیدی گئی ہے۔ 

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا کے لیے نامزد پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا ایگریما موصول ہو گیا ہے۔ امریکا نے رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی ہے۔ 

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان سعید شیخ رواں ماہ کے اختتام تک نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سفارتی سطح پر آنے والے دنوں میں مزید تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان کے سوئٹزلینڈ میں سفیر عامر شوکت کو مصر میں بطور نیا سفیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں