ویب ڈیسک: سویڈن میں نوجوان جوڑوں کی شادیوں میں عجیب و غریب رسم و رواج ۔ دلہا کو دلہن کی سہیلیوں کی جانب سے بوسہ جبکہ دلہن کو دلہا کے دوست چومتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سویڈن میں یہاں شادی کے دوران دولہا اور دلہن ایک دوسرے کو کس نہیں کرتے ہیں، بلکہ غیر مرد یعنی دولہے کے دوست کھلے عام اس کی ہونے والی بیوی کو کس کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بریکنگ نیوز!صنم جاوید پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں!
دوسری جانب دلہن کی سہیلیاں بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں رہتی ہیں اور وہ دولہے کو کس کرتی ہیں۔
روایت کے نام پر دولہے کے دوست سرعام دلہن کو بوسہ دیتے ہیں لیکن دلہن کی سہیلیاں بھی پیچھے نہیں رہتی ہیں۔ وہ دولہا کو دلہن سے دور لے جاتی ہیں اور اسے چومتی ہیں۔
اسی طرح دنیا کے کئی خطوں میں شادی کی رات دلہن کو اس کے دوست ہی اغوا کر کے لے جاتے ہیں تو کہیں پر دلہن کی ماں بھی شادی کی رات کمرے میں موجود رہتی ہے۔
بعض مقامات پر دولہا اور دلہن پر کالی سیاہی پھینکی جاتی ہے تاکہ انہیں کسی بری نظر کا سامنا نہ کرنا پڑے تو بعض مقامات پر دلہن پر ٹماٹر پھینکے جاتے ہیں۔