جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرناصر امین کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ

04:14 PM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک: فیصل آباد( جی سی یونیورسٹی)  کے وائس چانسلر ڈاکٹرناصر امین کے خلاف نیب کا گھیرا تنگ ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نیب لاہور نے وائس چانسلرڈاکٹرناصرامین، پراجیکٹ ڈائریکٹرشاہد حسین کو طلب کرلیا ہے۔ 

اس کے علاوہ یونیورسٹی سے ٹھیکے حاصل کرنے والے کنٹریٹرفیاض کو بھی طلب کرلیا گیا ہے ۔

تینوں افراد کو 15 اگست صبح 11 بجے نیب لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

خیال رپے کہ پروفیسر ناصرامین پر نجی کالج کو خلاف ضابطہ یونیورسٹی کی وابستگی دینے کا الزام ہے۔ 

نیب ذرائع کے مطابق مختلف ٹھیکوں میں غیرقانونی اضافی ادائیگیوں کی بھی چھان بین کی جائے گی۔ 

اس کے علاوہ نیب لاہور کی ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو طلبی پر عملدرآمد یقینی بنوانے کی ہدایت بھی  کی گئی ہے۔

مزیدخبریں