پنجاب پولیس کا ارشد ندیم کو ہر ضلع میں داخلے پر VVIP پروٹوکول دینے کا فیصلہ

04:17 PM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے اولمپئین ارشد ندیم کو تاریخ ساز وی وی آئی پی پروٹوکول دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ائیر پورٹ پر ایلیٹ کی گاڑیاں، اضافی ریزرویں، ڈی ایس پیز، ٹریفک پائلٹ سمیت بھاری نفری موجود ہوگی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی جنوبی چھاؤنی، ایس ایچ او سرور روڈ اور ائیرپورٹ چوکی پولیس بھی استقبال کے لئے موجود ہوں گے۔ ارشد ندیم کی گاڑی کے آگے پیچھے ایلیٹ کی گاڑیاں موجود ہوں گی۔ 

ارشد ندیم کے پروٹوکول کےلئے ٹریفک پائلٹ اور ڈی ایس پی رینک کا افسر اختتامی حدود تک ساتھ رہے گا۔ متعلقہ ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقہ میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ریسیو کریں گے۔ 

اسی طرح لاہور کی حدود کے اختتام پراگلے ضلعی پولیس کے لئے اناؤنس کرکے کانوائے ہینڈ اوور کیا جائےگا۔

مزیدخبریں