حکومت نے بالکل مفت سولر سسٹم دینےکا اعلان کردیا

05:30 PM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینےکا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ غریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے جس میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسسز میں کمی ہوگی، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں صرف پینلز دیے جا رہے ہیں لیکن ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں، منصوبے کے لئے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔ 
 
 

مزیدخبریں