نواز شریف سے امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات

07:53 PM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے مسجد نبوی شریف کے امام محترم ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے ملاقات کی۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے امام مسجد نبوی شریف محترم ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر  کی آمد پر پر تپاک استقبال کیا اور انکی پاکستان تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

نوازشریف اور ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر  نے پرتپاک استقبال اور شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

مسجد نبوی کے امام  نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن سکون کی دعائیں بھی کیں۔ نوازشریف نے کہا کہ مسجد نبوی شریف  کے امام محترم  ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی آمد ہمارا اعزاز ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر محترم نواف بن سعید المالکی، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مجتبیٰ شجاع الرحمان، فیصل کھوکھر، میاں ناصر جنجوعہ، مولانا نعیم بٹ اور راشد نصراللہ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں