13 اگست کو ہم جلسے جلوس کریں گے:اسد قیصر

08:21 PM, 10 Aug, 2024

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ مسلم لیگ ن لاہور میں نہ صوبائی سیٹ جیتی نہ قومی، وزیراعلیٰ پنجاب ایک ناجائز کرسی پر بیٹھی ہے، لطیف کھوسہ نے کہا چیف جسٹس نے کہہ دیا کہ اس ملک میں جنرلز اور بیوروکریٹ حکومت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی اور اسد قیصر کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا انعقاد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کیا گیا ہے،تقریب کا انعقاد کرسٹل ہال فلیٹیز ہوٹل میں کیا گیا ہے،پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس،اراکین اسمبلی فرخ جاوید مون، شیخ امتیاز محمود، اویس ورک،سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد شریک ہوئے۔

اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب ایسا تاثر دیتی ہے جیسے مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ہے،سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، 13 اگست کو ہم جلسے جلوس کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنمالطیف کھوسہ چیف جسٹس نے کہہ دیا کہ اس ملک میں جنرلز اور بیوروکریٹ حکومت کر رہے ہیں،آئین کہتا ہے کہ عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہی ریاست ہیں،کوئی افواج پاکستان سے ہو یا عدلیہ سے یا کسی ادارے سے ایک ہی حکومت ہے وہ پارلیمان ہے

باقی سب ریاست کے ملازم ہیں،ان کو عوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں سے تنخواہ ملتی ہے،آئین ہی حدود و قیود متعین کرتا ہے،آئین کے تحفظ کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے سپرد کی ہے،آج علامہ اقبال اور قائد اعظم اور ذوالفقار علی بھٹو کی روح تڑپ رہی ہوگی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اگر ملک فوج، اسٹبلشمنٹ یا ایگزیکٹو نے چلانا ہے تو کیا عوام بھیڑ بھکریاں ہیں؟پھر آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دو!اللہ کے حکم کے مطابق حق حکمرانی عوام کا ہے۔

مزیدخبریں