ویب ڈیسک: ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس کے حوالے سے خبروں کا معاملہ، ایف بی آر نے ٹیکس کٹوتی کی خبروں کی تردید کر دی ۔
ترجمان ایف بی آر بختیار احمد کا کہناتھا ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، سیکشن 156 کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس پرائز بانڈ یا لاٹری کی رقم پر لگتا، انعامی رقم پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگے گا،ہمارے قومی ہیرو ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر ٹیکس لگانے کی خبر بے بنیاد افواہ ہے۔
ارشد ندیم ہمارے قومی ہیرو ہیں، ارشد ندیم نے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے، ارشد ندیم نے 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پوری پاکستانی قوم کو خوشی دی ، ارشد ندیم کے انعامات پر کوئی ودہولڈنگ ٹیکس نہیں ہے،حکومت اور ایف بی آر ستمبر 2025 میں اپنا ریٹرن فائل کرنے سے پہلے ان کی آمدنی کو مستثنیٰ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
قبل ازیں ایف بی آر کے حوالے سے یہ فیک خبر گردش کررہی تھی کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی انعامی رقم پر 20 فیصد کٹوتی ہوگی ، کرکٹر سمیت تمام کھلاڑیوں کی انعامی رقم پر 20 فیصد کٹوتی ہوتی ہے، ارشد ندیم کی انعامی رقم پر 40 کی بجائے 20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔
مزید پڑھیں: ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں کا نام ارشد ندیم کے نام سے منسوب
ایف بی آر حکام کے مطابق گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم ہیں، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم انکم ٹیکس فائلر ہیں،انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20 فییصد ٹیکس لگتا ہے، ایف بی آر ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس معاف کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔
حکومت ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس معاف یا رعایت دے سکتی ہے، انعامی رقم پر معافی یا رعایت کا اختیار وفاقی کابینہ کو ہے، ٹیکس معافی کی سمری سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ تیار کرسکتے ہیں، ارشد ندیم پر اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30 کروڑ روپے ہے،تاحال ارشد ندیم پر 12 کروڑ کی بجائے 6 کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے۔