اومیکرون 57 ممالک میں پھیل گیا، عالمی ادارہ صحت

04:46 AM, 10 Dec, 2021

Rana Shahzad
جنیوا: ( پبلک نیوز) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا کے 57 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران اومیکرون ویرینٹ میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور اب تک 57 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں 29 نومبر سے 5 دسمبر کے دوران مختلف قسم کے 62 ہزار 21 کیسز رپورٹ ہوئے جو گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں سے 111 فیصد زیادہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان میں سے کتنے کیسز اومیکرون کے ہیں۔ 6 دسمبر تک یورپی یونین کے 18 ممالک میں اومیکرون کے تمام 212 تصدیق شدہ کیسز کو غیر علامتی قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یوروپی سینٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے پیشگوئی کی ہے کہ اومیکرون ویرینٹ آئندہ مہینوں میں یورپ میں پھیل سکتا ہے۔
مزیدخبریں