پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام6بجے، 10دسمبر2021

01:00 PM, 10 Dec, 2021

شازیہ بشیر
وزیراعظم نے گرین لائن بس سروس کا افتتاح کردیا،35 ارب کی لاگت سے تیار ہونے والےمنصوبے کا پہلافیز17 کلومیٹرطویل ہے،شہریوں کیلئے22 اسٹیشنز پرمشتمل منصوبےکاباقاعدہ آغاز 25 دسمبرسےہوگا. حکومت نے ہیلتھ کارڈ کا وہ کام کیا جو ترقی یافتہ ملکوں میں بھی نہیں، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سندھ کو بھی ہیلتھ انشورنس میں شامل ہونا چاہیے، صوبائی حکومت کے لیے ضروری ہے کہ بنڈل آئی لینڈ پر کام کرے کراچی میں گرین لائن بس نوازشریف کامنصوبہ تھا، نواز شریف کےباعث ہی عمران خان ابھی تک منصوبوں پر تختیاں لگارہےہیں، مریم اورنگزیب نے کہا موجودہ حکومت نے پورے ملک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ن لیگ28ماہ میں گرین لائن بس منصوبےکاانفرا اسٹرکچر ہی نہیں بناسکی، وفاقی وزیراسدعمر کہتے ہیں بلاول معصوم بچہ ہے اس کی بات کو سیریس نہیں لینا چاہیے، سندھ کے عوام کو اربوں روپے کی ویکسین خرید کر دی گرین لائن منصوبہ سابقہ وفاقی حکومت کامنصوبہ تھاجس پرموجودہ وزیر اعظم تختیاں لگارہےہیں،وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی نےکہاوزیراعظم خالی اعلانات کرنےکی بجائے عملی طور پرسندھ کو کوئی منصو بہ دیں،عمران خان ساڑھے 3 سال میں صرف 4 سے 5 مرتبہ ہی چندگھنٹوں کےلئےسندھ آئے
مزیدخبریں