200 خواتین کو قتل کرنے والا بدترین سیریل کلر

02:57 PM, 10 Dec, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: آپ نے کئی سیریل کلرز کو فلموں میں دیکھا ہوگا تاہم حقیقت میں بھی کچھ سیریل کلرز بھی ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو دنیا کے سب سے خوفناک سیریل کلر کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ نام سن کر روح کانپ جاتی ہے۔ اس نے 200 سے زائد خواتین کو بے دردی سے قتل کیا۔ اس بدمعاش کا نام میخائل پاپکوف ہے۔ میخائل روس میں دوہری عمر قید کی سزا پانے والا پہلا شخص ہے.

ڈیلی سٹار میں شائع خبر کے مطابق میخائل پولیس افسر کے طور پر کام کرتا تھا۔ اسے ملک کا سب سے خطرناک سیریل کلر کہا جاتا ہے۔ کیونکہ اس نے بہت سی معصوم عورتوں کو انتہائی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ میخائل خواتین کو کلہاڑی، ہتھوڑے اور تیز دھار چاقو جیسے ہتھیاروں سے قتل کرنے سے پہلے گھنٹوں تشدد کرتا تھا۔

اس سیریل کلر کے خلاف 18 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کے ساتھ زیادتی اور قتل کے الزام میں دو مرتبہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 1992 سے 2010 کے درمیان زیادہ تر خواتین کو میخائل پاپکوف نے قتل کیا۔ مذکورہ شخص کو قتل کی مجرمانہ تحقیقات کے لیے اس کی جیل سے 2,900 میل مشرق میں، اس کی پیدائش کے علاقے ارکتسک بھیج دیا گیا تھا۔ قتل کے یہ مقدمات 1995 اور 1998 کے ہیں۔

57 سالہ قاتل نے ایک خوفناک ویڈیو میں کارل مارکس اسٹریٹ پر ایک خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ویڈیو میں اسے جنگل میں وہ جگہ دکھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں اس نے خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ میخائل نے ٹرائل کے دوران بتایا کہ اس نے عورت کو جنسی تعلقات پر مجبور کیا جس پر دونوں میں لڑائی ہوئی اور اس نے غصے میں اسے مار ڈالا۔

میخائل پاپکوف خوبصورت خواتین کو لفٹ دینے کے بہانے اپنی گاڑی میں بیٹھایا کرتا تھا۔ اس کے پاس پولیس کی گاڑی ہوتی تھی جس کی وجہ سے خواتین اسے انکار نہیں کرتی تھیں . تفتیش میں سامنے آنے والے چشم کشا انکشافات کے مطابق پہلے میخائل ان خواتین سے میٹھی میٹھی باتیں کر کے دوستانہ برتاؤ کرتا تھا اور جیسے ہی عورتیں اس سے ذرا بے تکلف ہوتی تو یہ انہیں گھر لے جاتا تھا. اس نے اپنے کیس کی سماعت کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ ان خواتین کو اپنے گھر لے جاتا تھا اور ان کی عصمت دری کرتا تھا اور انہیں قتل کرتا تھا۔ جب عدالت نے میخائل سے اسے مارنے کی وجہ پوچھی تو اس نے کہا، 'میں نے شہر سے گندگی صاف کر دی ہے۔ ان خواتین کو ان کے غیر اخلاقی رویے کی سزا ملی ہے اور مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

مزیدخبریں