محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کر دی
04:40 PM, 10 Dec, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) آئندہ ہفتے سے سرد موسم کی شدت میں اضافہ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں سرد ہوائوں کے داخلے کی پیشگوئی کر دی۔ دسمبر کے وسط سے راولپنڈی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ آئندہ ہفتے خطہ پوٹھوہار اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شگر، کھرمنگ اور گانگچھے میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 تک گر گیا۔ سردی بڑھنے سے لوگوں کو ایندھن کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں۔ محکمہ موسمیات کا بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ہوئی۔ میدانی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ سرد رہنے کی پیشگوئی بھی ہوئی۔