سوئی سدرن کا سندھ او ربلوچستان کے لئے الرٹ

06:10 PM, 10 Dec, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز : موسم سرما میں گیس کی طلب میں اضافہ، گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سندھ اور بلوچستان میں غیر برآمدی صنعتوں کو کل سے گیس کی سپلائی بندکردی جائے گی۔ غیر برآمدی صنعتوں کو گیس کی سپلائی منقطع کرنے کافیصلہ کر لیا گیا۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی غیر برآمدی صنعتوں کو گیس کی فراہمی کل سے منقطع کی جا رہی ہے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے گھریلو صارفین کی گیس کی طلب پوری کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔ ایسی تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی اگلے احکامات تک بند رہے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زیرو ریٹڈ ایکسپورٹ انڈسٹری بشمول کیپٹیو پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی اس انتظام سے حاصل ہونے والی گیس گھریلو صارفین کو فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا ہے کہ بلوچستان کواضافی گیس کی فراہمی ناگریز ہے۔
مزیدخبریں