پاکستانی بھی اب فیس بک کے ذریعے پیسے کماسکتے ہیں،وزیر خارجہ

01:32 PM, 10 Dec, 2022

احمد علی
سنگاپور: وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب پاکستانی بھی فیس بک کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو ان دنوں سنگا پور کے دورہ پر ہیں، انہوں نے سنگاپور میں میٹا ( فیس بک) ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےاس موقع پر پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کی کامیابیوں اور وسیع امکانات کو اجاگر کیا اور انہوں نے میٹا اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فیس بک کے پاکستانی صارفین کیلئے میٹا کے آفس سے پیٖغام دیا ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ میں آپ سے سنگا پور سے مخاطب ہوں۔پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر میٹا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد اب 2ارب ہے۔ہم چاہتے ہیں پاکستانی عوام بھی ان پلیٹ فارمز سے فائد حاصل کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں میٹا ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ وہ نہ صرف یہاں میری میزبانی کر رہے ہیں بلکہ پاکستان میں بھی انوسٹ کر رہے ہیں،پاکستانی کو مواقع فراہم کر رہے ہیں۔اب نوجوان فیس بک پر سٹارز پروگرام کے تحت پیسے کما سکتے ہیں اور اس فیچر سے پاکستانیوں کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔
مزیدخبریں