5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اسحاق ڈار

02:30 PM, 10 Dec, 2022

احمد علی
اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے محنت کی، پانچ دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن سیاست کے لیے غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے جس وجہ سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ ہماری سمت درست ہے اور ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا جبکہ اپوزیشن فرضی کرپشن کے قصے سنا کر سرمایہ کاری کے راستے بند کر رہی ہے۔ میں نے مالی انتظام بہتر کرنے کی پاداش میں 5 سال جلا وطنی میں گزارے اور میرے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا تھا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جس رفتار سے ہم پہلے چل رہے تھے تو ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھا لیکن آج ہماری معیشت 46 ویں نمبر پر جا پہنچی ہے۔ ہم نے روپے کو بغیر سوچے سمجھے ڈی ویلیو کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک سے گندم کی اسمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہو گا۔ 2013 میں بھی دنیا یہ کہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا لیکن ہم نے محنت کی اور5 دنوں میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا تھا ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سابقہ دور معیشت کے حوالے سے ملک کا سیاہ ترین دور تھا جبکہ معیشت پر اور تجربے نہیں کر سکتے۔
مزیدخبریں