بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، آسٹریلوی بولرز

05:43 PM, 10 Dec, 2023

احمد علی
آسٹریلوی بولرز نے بابراعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کوئی خاص کمزوریاں نہیں ہیں، بابر اعظم کی ٹیکنیک بہت مضبوط ہے، بابر گراؤنڈ میں کہیں بھی اسکور بنا سکتے ہیں، اس سیریز میں بابر ہمارے لیے مشکل ہو گا ، بابر اس وقت دنیا کے بہترین بیٹرز کی لسٹ میں ہیں جنہیں آوٹ کرنے کے بعد ہمیشہ آپ مطمئن ہوتے ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک کلاس کا کھلاڑی ہے، پہلے ون ڈے کرکٹ میں اپنا لوہا منوایا اور پھر ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنے کھیل کو مضبوط کیا، وہ ایک کوالٹی پلیئر ہے، اگر اپ نے بابر کو آؤٹ نہیں کیا تو وہ آپ کو نقصان پہنچائیں گے ، بطور باؤلر بابر آپ پر پریشر واپس ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ نیتھن لائن نے بابراعظم نے متعلق کہا کہ بابر اعظم بہت ہی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہے، جب بابر بیٹنگ کرتا یے تو اپنے ہاتھوں کا خوبصورت استعمال کرتا ہے، آپ ہمیشہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں اور بابر دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ آسٹریلوی باؤلر مچل اسٹارک نے کہا کہ بابر اعظم کے بیٹنگ کا مزاج بہت کمال کا ہے، بابر کے پاس ہر قسم کے شاٹس ہیں، وہ ایسا کھلاڑی ہے جو اننگز کو بنا سکتا ہے اور وقت پر ایگریسیو بھی کھیل سکتا ہے، بابر کسی بھی وقت گیم کا مومینٹم بدل کر جیت سکتا ہے، وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، امید ہے کہ بابر کو اس بار رنز نہیں بنانے دیں گے۔
مزیدخبریں