لاہور:دہرے قتل کا مرکزی ملزم تنویرکاہنہ سےگرفتار

12:46 PM, 10 Dec, 2024

ویب ڈیسک: پولیس نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں دوہرے قتل کے مرکزی ملزم تنویر کو کاہنہ سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن  کا کہنا ہےکہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے کاہنہ میں ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا،مقتول اظہار اور مقتولہ بھوش آپس میں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، لڑکی کے گھر والے ناراض تھے اور دونوں بھاگ کر لاہور آ گئے، مقتولین چندرائے روڈ پر واقع فلیٹ میں مقیم تھے، ملزم تنویر مقتول کا چچا زاد بھائی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم نے قتل سے قبل دونوں کو نشہ آور دوا پلائی، ملزمان نے چھری سے مقتولین کے گلے کاٹ کر قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے، دیگر ملزمان ضیاءالدین، علاؤالدین، ریاض اور کاشف کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزیدخبریں