جھل مگسی: سالانہ جیپ ریلی کا آغاز 12 دسمبر سے ہوگا

12:51 PM, 10 Dec, 2024

ویب ڈیسک: جھل مگسی میں سالانہ ڈزرٹ جیپ ریلی کا آغاز 12 دسمبر کو ہونے جا رہا ہے۔ جیپ ریلی میں دنیا بھر کے نامور ریسر اپنی مہارت دکھائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن فیصل شادی خیل بھی اس دنگل میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان کی نامور خواتین سلمٰی مروت، روہنٹن پٹیل، ماہم شیراز بھی اس کھیل میں اپنے مہارت دکھائیں گی۔

جیپ ریلی میں پاکستان کے بہترین ریسر نادر خان مگسی جعفر خان مگسی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ جیپ ریلی میں تین مختلف کیٹیگری بنائی گئی ہیں۔ 

جیپ ریلی میں 13 دسمبر کے دن صبح 9 بجے پہلی گاڑی ٹریک پر چھوڑی جائے گی۔ جیپ ریلی کا انتہائی مشکل ٹریک 180 کلومیٹر تک بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں