"پشپا2 دی رول" نےدنیا بھر میں کمائی کے ناقابل یقین ریکارڈ قائم کردیے

01:18 PM, 10 Dec, 2024

ویب ڈیسک: فلم ’ پشپا 2‘   دی رول نے دنیا بھر میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔

ریلیز  کے 4 روز بعد ہی فلم پشپا ٹونے ایسے عالمی وبھارتی ریکارڈ قائم کئے ہیں جو کوئی بھی ہدایتکار یا فلم میکر مشکل سے ہی توڑ پائے گا ۔

 لیکن کہا جاتا ہے کہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لئے ہی بنتے ہیں لیکن پشپا ٹو کے ریکارڈ ٹوٹنے کے لئے بھی مدت درکار ہوگی۔

ساکنلک کے مطابق ’ پشپا 2‘ نے 4 روز میں ہی پوری دنیا میں تقریباً 800 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔  بھارت میں  فلم کی نمائش سے ہونے والی رقم 530 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

ابھی تک پشپا ٹو نے 17 ایسے ریکارڈ قائم کئے جو توڑنے انتہائی دشوارہوں گے۔ 

پشپا 2   سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی  بھارتی فلم  ہے جس نے   دنیا بھر میں پہلے ویک اینڈ میں تقریباً 800 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ 

اسی طرح مقامی باکس آفس پر بھی پشپا 2 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔ فلم کا منافع تقریباً 530 کروڑ ہے جبکہ مجموعی کلیکشن 600 کروڑ  کی حد عبور کرچکا ہے۔

فلم نے پہلے روز تقریباً 209 کروڑ  کی آمدن حاصل کی ہے ۔ یہ بھی  برصغیر تو کیا ایشیا کے سنیما کا ایک ریکارڈ ہے۔

ریلیز کے پہلے روز ہندی ورژن میں بھی کمائی کے معاملے میں شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ الو ارجن کی فلم نے پہلے دن 70 کروڑ کمائے جبکہ شاہ رخ خان کی فلم جوان نے 65.5 کروڑ کی کمائی کی تھی۔

پشپا 2 نے ریلیز کے دوسرے دن بھی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ فلم نے دوسرے دن تقریباً 112 کروڑ کی کمائی کی۔ تیسرے دن بھی گھریلو باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی یعنی 142.60 کروڑ کمائے۔

اس طر یہ فلم باکس آفس پر بھی ایک دن میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم کے ہندی ورژن نے اتوار کو 85 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔صرف ہندی ورژن سے اوپننگ ویک اینڈ میں تقریباً 286 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ یہ صرف 4 دن کی کمائی ہے۔ عام طور پر فلم جمعہ کو ریلیز ہوتی ہے لیکن پشپا 2 جمعرات کو ریلیز ہوئی تھی۔

ہندی میں بھی کئی ایسی فلمیں ہیں جو جمعرات کو ریلیز ہوئی ہیں۔ اس اعتبار سے ان فلموں کو بھی 4 دن کا ویک اینڈ ملا لیکن ان فلموں کی باکس آفس کمائی پشپا 2 کی کمائی کے آس پاس بھی نہیں ہے۔ پشپا 2 نے تقریباً 285 کروڑ کی کمائی کی ہے۔

یہ پہلی فلم ہے جس نے ہندی میں 3 دنوں تک 70 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ فلم نے پہلے، تیسرے اور چوتھے دن ہندی سے 70 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔ یہ پہلی ’ساؤتھ انڈین فلم‘ ہے جس کے ہندی ورژن نے اوپننگ ویک اینڈ میں 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اس فلم نے ’آر آر آر‘ اور ’باہوبلی 2‘ جیسی فلموں کو بھی کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ فلم ہندی میں سب سے تیز 200 کروڑ کمائی کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔ فلم نے جوان، غدر2 اور استری 2 جیسی خالص ہندی زبان والی فلم کو بھی کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ساکنلک کے مطابق پشپا 2 نے اوپننگ ویک اینڈ میں 2 کروڑ سے زیادہ ’فوٹ فال‘ رجسٹر کیا ہے۔ یہ ایسا کارنامہ کرنے والی پہلی بھارتی  فلم بن گئی ہے۔

یہ پہلی ایسی فلم ہے جس نے مقامی باکس آفس پر دو زبانوں میں 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ پشپا 2 نے ہندی اور تیلگو دونوں سے 200 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

پشپا 2  نے پہلے ویک اینڈ میں 500 کروڑ سے زیادہ کی کمائی صرف بھارت سے کی ہے۔  یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی بھارتی فلم ہے۔

پشپا 2 نے دنیا بھر میں 160 کروڑ سے زیادہ کا مجموعی کلیکشن کیا ہے۔ اس فلم نے  2024 میں بیرون ملک میں کمائی کے اعتبار سے بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزیدخبریں