تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا

10:59 AM, 10 Feb, 2021

شازیہ بشیر

پبلک نیوز: پاکسان تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرلیا، کے پی سے ثانیہ نشتر، محسن عزیز اور شبلی فراز، پنجاب سے عبدالرزاق داؤد، علی ترین اور شہباز گل فہرست میں شامل۔

ذرائع کے مطابق کے پی سے ثانیہ نشتر، محسن عزیز اورشبلی فراز، پنجاب سے عبدالرزاق داؤد، علی ترین اور شہباز گل فہرست میں شامل ہیں۔ اور شہزاد اکبر، سیف اللہ نیازی، کامل علی آغا، زلفی بخاری اوربابر اعوان بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

خواتین کی نشستوں پر نیلوفر بختیار، نگہت محمود اور نیلم ارشد کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے حتمی ناموں کی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سے امیدواروں کا حتمی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

مزیدخبریں