ویٹ بکس کی ایک ٹویٹ، امریکہ اور برطانیہ آمنے سامنے آ گئے

01:30 PM, 10 Feb, 2021

احمد علی

لندن (ویب ڈیسک )کسے معلوم تھا کہ ایک بے ضرر سی ٹویٹ دوسپر پاورز کو آمنے سامنے کھڑا کر دے گی ۔نہیں ، نہیں گھبرایئے نہیں ہمکسی ایٹمی جنگ کی بات نہیں کر رہے لیکن ٹویٹر پر اس وقت جنگ کا سا ماحول ہی بنا ہوا ہے ۔خبر یہ ہے کہ ناشتے کے لیے بسکٹس بنانے والے مشہوربرطانوی برانڈ ویٹ باکس نے حال ہی میں پبلسٹی کے لیے ایک تصویر ٹویٹر پر شئیر کیجس میں لوگوں کوبسکٹس کے ساتھ مشہورامریکی برانڈ ہائینز کی پکی ہوئی پھلیاں کھانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

ویٹ بکس نے ٹویٹر پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن دی کہ ”ناشتے کا مزہ لینے کے لیے صرف ڈبل روٹی ہی کیوں ،پیش ہے ویٹ بکس کے ساتھ ہائینز

اس ٹویٹ کے سامنے آتے ہی نہ صرف کئی برطانوی برانڈز نے ویٹ بکس کو آڑھے ہاتھوں لیا بلکہ کئی شوبز شخصیات بھی میدان میں کود پڑیں ۔

یہاں تک برطانیہ کا محکمہ صحت نیشنل ہیلتھ سروس(NHS) بھی خود کو اس ٹویٹر وار سے دور نہ رکھ سکا اور ویٹ بکس کے خلاف ٹویٹ داغ دی اور لکھا کہ ” ویٹ بکس کو اس تصویر کے ساتھ ہیلتھ وارننگ بھی ضرور دینی چاہئے“۔لیکن بات یہاں تک نہیں رہی کیونکہ معمالہ اس وقت زیادہ گرم ہوگیا جب دنیا کے بڑے برانڈز بھی اکیلے ویٹ بکس کے خلاف ٹویٹر پر آگئے، جیسے ڈامینوز ۔ کے ایف سی ، پاپاجونز ،برڈز آئی اور نینڈوز وغیرہ۔

اور اب یہ معمالہ برانڈز سے نکل کر امریکہ اور برطانیہ کے سفارت خانوں تک پہنچ گیا ہے۔امریکی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ”یہ ایسے تعلقات تو نہیں جس کی ہم نے توقع کی تھی“

جس کے جواب میں برطانوی سفارت خانے نے جواب دیا کہ ”یہ بات ایسی قوم کر رہی ہے جو مائکروویو میں چائے بناتی ہے“۔

آخری اطلات آنے تک اسرائیلی سفارت خانہ بھی اس بارے میں ٹویٹ کر چکا ہے۔اسرائیلی وزارت ِ خارجہ نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ”آخر کار مشرقِ وسطیٰ کے تمام لوگوں کو ایک نکتے پر متفق ہونے کا موقع ملا گیا اور ہم سب کا مشترکہ جواب ہے”بس نہیں “

مزیدخبریں