بھارت میں بٹ کوائن پر پابندی کی تیاریاں

02:41 PM, 10 Feb, 2021

احمد علی

ویب ڈیسک: بھارتی حکومت کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ اور اس میں سرمایہ کاری پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیےپارلیمنٹ میں ایک بل بھی لایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی اہمیت سے پریشان بھارتی حکومت نے ملک میں بٹ کوائن (Bitcoin) سمت دیگر کرنسیوں پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس مقصد کے لیے ایک بل پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتامن کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں سے جڑے معملات کو طے کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ملک میں تمام ورچوئل کرنسیوں پر پابندی سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے گی اور اپنی تجاویز حکومت کو پیش کرے گی۔

جبکہ بھارتی حکومت نے بٹ کوائن کے مقابے پر اپنی کرپٹو کرنسی لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ریزروبنک آف انڈیا کی حمایت یافتہ ڈیجیٹل کرنسی ( سی بی ڈی سی)کو بھی شروع کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

تاہم ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے مستقبل میں بھارتی انڈسٹری اور سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔یہ پہلا موقع نہیں بھارتی حکومت نے ورچوئل کرنسی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس پہلے 2019میں بھی انڈین گورنمنٹ بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیوں پر پابندی لگا چکی ہے۔

واضع رہے کہ بھارتی حکومت ایسے وقت میں ڈیجیٹل کرنسی پر پابندی لگا رہی ہے جب دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک یہ امید ظاہر کر چکے ہیں کہ آنے والا وقت بٹ کوائن کا ہوگا۔

مزیدخبریں